ہارٹ اٹیک ہوا تو سشمیتا سین نے اسپتال کے عملے سے کیا درخواست کی؟

سابق مس یونیورس و بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کو دل کے پروسیجر کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔

گزشتہ دنوں ممبئی میں سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انجیو پلاسٹی کی گئی تھی اور اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔

تاہم اب انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے اور انہوں نے صحتیابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو بیان میں شسمیتا نے بتایا کہ مجھے شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا اور میرے دل کی شریان 95 فیصد بند تھی، ورزش، صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے صحت یاب ہونے میں مدد ملی۔

ان کا کہنا تھاکہ میں بیماری کے دوران نیک تمناؤں اور پھولوں کے گلدستے بھیجھنے والے مداحوں کی شکر گزار ہوں، مداحوں نے اتنی بڑی تعداد میں پھول بھیجے ہیں کہ میرا گھر جنت کا باغ لگ رہا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ دوران علاج اسپتال انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ میرے یہاں داخل ہونے اور پروسیجر کا کسی کو معلوم نہیں ہونا چاہیے اور میں شکر گزار ہوں انتظامیہ نے ڈسچارج ہونے تک میری پرائیویسی کا خیال رکھا۔

مزید خبریں :