Time 04 مارچ ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کی تقرری کے عمل کو متنازع قرار دے دیا

چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازع ہے، چیئرمین نیب کی تقرری پرحکومت اور اپوزیشن کی مشاورت کا عمل قانونی اعتبار سے نہیں ہو: فواد چوہدری کا ردعمل— فوٹو: فائل
چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازع ہے، چیئرمین نیب کی تقرری پرحکومت اور اپوزیشن کی مشاورت کا عمل قانونی اعتبار سے نہیں ہو: فواد چوہدری کا ردعمل— فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی تقرری کا عمل متنازع ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان اتفاق رائے کے بعد چیئرمین نیب کی تعیناتی کی گئی۔

اس حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازع ہے، عدالت تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کا نوٹیفکیشن معطل کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر چکی ہے، چیئرمین نیب کی تقرری پرحکومت اور اپوزیشن کی مشاورت کا عمل قانونی اعتبار سے نہیں ہوا۔

مزید خبریں :