Time 06 مارچ ، 2023
پاکستان

حج پالیسی 2023 منظور، رواں سال حج اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے ہوں گے

اسحاق ڈار اور مذہبی امور کے وزیرمولانا عبدالشکور نے حجاج کرام کو ہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کیا— فوٹو: فائل
اسحاق ڈار اور مذہبی امور کے وزیرمولانا عبدالشکور نے حجاج کرام کو ہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کیا— فوٹو: فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے حج پالیسی 2023کی منظوری دے دی۔

 اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے عازمین حج کےلیے 9کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی، رواں سال ایک لاکھ79ہزار210افراد فریضہ حج اداکریں گے، سرکاری اور نجی ٹور آپریٹرز کو 50،50فیصد کوٹہ دیا جائےگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی ریجن کے لیے حج اخراجات 11لاکھ 75ہزار روپے ہوں گے جبکہ  جنوبی ریجن کے لیے حج اخراجات 11لاکھ65 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ساتویں مردم و خانہ شماری کے لیے 12ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

 اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا تھاکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور مذہبی امور کے وزیرمولانا عبدالشکورکی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں حجاج کرام کو ہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کیا گیا۔

مزید خبریں :