06 مارچ ، 2023
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی لیگ کے کے بقیہ میچز میں شرکت کا فیصلہ اسکین کے بعد ہوگا۔
ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کی انگلی کا ایکسرے آج رات کیا جائے گا۔
ٹیم منیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے ٹیم کی ضرورت کیلئے تکلیف کے باوجود بیٹنگ کی، سرفراز احمد نے انگلی پر پٹیاں باندھ کر ٹیم کیلئے بیٹنگ کی۔
منیجر کا کہنا ہے کہ اسکین کی رپورٹ کے بعد ہی مزید کچھ کہا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ آج کوئٹہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دی ہے۔ سرفراز نے مشکل وقت میں 25 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی۔
میچ کے بعد سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلی ٹھیک ہے، ڈاکٹرز کے پاس چیک اپ کیلئے جاؤں گا، میچ میں بہت غلطیاں کیں، اس کو دیکھنا پڑے گا، بقیہ میچزجیتنے کی کوشش کریں گے، پشاور زلمی کے 4 مقابلے باقی ہیں۔