کیٹو ڈائٹ سے امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے: تحقیق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

صحت سے متعلق ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کیٹو جیسی ڈائٹ سے امراض قلب میں اضافے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

تحقیق کی سربراہ کینیڈا کی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کی ڈاکٹر لولیا لیٹن نے دیگر محققین  کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے  بتایا کہ کیٹو جیسی ڈائٹ ممکنہ طور پر دل کے دورے، شریانوں کے بلاک ہونے سمیت دیگر امراض قلب میں مبتلا ہونےکا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیامطالعہ سائنسی تحقیق میں اہم معلومات کا اضافہ کرتے ہوئےکیٹو ڈائٹ کے پیچھے چھپے ہوئے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اسٹینڈرڈ ڈائٹ کے مقابلے میں کیٹو جینک ڈائٹ کرنے والوں کے خون میں کیٹون لیول ہائی ہوتے ہیں جو کہ امراض قلب کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایل ڈی ایل (low protein lipoprotein) کولیسٹرول کو وی ایل ڈی سی (very low carb diet) کا ایک معمولی سائیڈ افیکٹ سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

محققین کے مطابق نئے مطالعے کیلئے برطانیہ کے ڈیٹا بیس بایو بینک سے لی گئی معلومات کے تحت 305 لوگوں کی ایل سی ایف ایچ (Low-carbohydrate-high-fat) ڈائٹ کا 12 سو لوگوں کی نارمل ڈائٹ کے 10 سالہ ریکارڈ سے تقابلی جائزہ لیا گیا۔

محققین کا مزید کہنا تھا کہ تحقیق سے اخذ ہونے والے نتائج پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے اور یہ اس صورت میں اور بھی زیادہ اہم ہو جاتی ہے جب ہر 5 میں سے ایک امریکی شہری کیٹو جیسی ڈائٹ اپنا رہے ہوں۔

مزید خبریں :