Time 09 مارچ ، 2023
پاکستان

مبینہ بیٹی چھپانے پرنااہلی کیس: درخواستگزار مزید دستاویزات سامنے لے آئے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کے درخواست گزار نے 12 نئی دستاویزات کے ساتھ 138 صفحات کی تفصیلی درخواست دائر کی ہے/ فائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کے درخواست گزار نے 12 نئی دستاویزات کے ساتھ 138 صفحات کی تفصیلی درخواست دائر کی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر مبینہ بیٹی کو چھپانے کے الزام کے نااہلی کیس میں درخواست گزار نئی دستاویزات سامنے لے آئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کے درخواست گزار نے 12 نئی دستاویزات کے ساتھ 138 صفحات کی تفصیلی درخواست دائر کی ہے جس میں کیلیفورنیا کی عدالت کے فیصلے کی کاپی بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

عمران خان کے خلاف شیرافگن نیازی، فاروق ستار کیسز کا مکمل ریکارڈ اور الیکشن کمیشن میں دیے بیان حلفی کی کاپیاں بھی شامل ہیں۔

درخواست گزار نے ضمنی الیکشن میں7 نشستوں پرکامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی ریکارڈ پر رکھنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں 7 نشستوں پرکامیابی حاصل کی۔ الیکشن کمیشن نے این اے45 کرم سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ حالیہ پیشرفت کے باعث درخواست میں ترمیم ضروری ہے، درخواست میں ترمیم کے باوجود کیس کی نوعیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ عمران خان نے حالیہ کاغذات نامزدگی میں بھی ٹیریان جیڈ وائٹ کا ذکر نہیں کیا۔

مزید خبریں :