09 مارچ ، 2023
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل تیار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی ٹیم نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سیفٹی چیک مکمل کر لیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کی ٹیم نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے کلیئر قرار دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 23 مارچ سے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کے افتتاح کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے دورے میں گوادر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔