Time 09 مارچ ، 2023
کاروبار

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگیا

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 3 مارچ کو 9 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہے— فوٹو: فائل
ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 3 مارچ کو 9 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہے— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 3مارچ کوختم ہونے والے ہفتےمیں 48.61 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر  3 مارچ کو  9 ارب 75 کروڑ  40 لاکھ ڈالر رہے، مرکزی بینک کے ذخائر 48.69 کروڑ ڈالر بڑھ کر 4.3 ارب ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5.45 ارب ڈالر رہے، حکومت پاکستان کے چین سےلیے گئے 50کروڑ ڈالر کمرشل قرض سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر  بڑھے ہیں۔

مزید خبریں :