افغانستان کیخلاف سیریز میں بابر کو آرام دینے کا امکان، کپتان کون ہوگا؟

افغانستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئےنئےکھلاڑیوں کو آزمائےجانےکا امکان ہے: ذرائع/فوٹوفائل
 افغانستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئےنئےکھلاڑیوں کو آزمائےجانےکا امکان ہے: ذرائع/فوٹوفائل 

  افغانستان کے خلاف  ٹی ٹوئنٹی  سیریز  میں کپتان بابر اعظم کو آرام کروانے  اور  نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کےخلاف سیریز میں کپتان  بابراعظم اور وکٹ کیپر  محمد رضوان کو آرام دیے جانےکا امکان ہے ،اس صورت میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ افغانستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نئے کھلاڑیوں کو آزمایا جاسکتا ہے۔

ذرائع  کے مطابق صائم ایوب، حسیب اللہ، اعظم خان اور احسان اللہ کو ٹیم  میں شامل کیے جانےکا امکان ہے جب کہ عماد وسیم اور فہیم اشرف کو بھی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

افغانستان کےخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچ شارجہ میں 24 ، 26 اور 27 مارچ کو ہوں گے۔

مزید خبریں :