گاڑیوں پر کیڑے نما شے کی بھرمار، سوشل میڈیا پر پراسرار ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سڑک پر قطار میں کھڑی گاڑیوں کو بظاہر سیکڑوں کیڑوں سے ڈھکا دیکھا جاسکتا ہے/ اسکرین گریب
سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سڑک پر قطار میں کھڑی گاڑیوں کو بظاہر سیکڑوں کیڑوں سے ڈھکا دیکھا جاسکتا ہے/ اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو چین کے شہر بیجنگ  کی ہے۔

سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سڑک پر قطار میں کھڑی گاڑیوں پر سیکڑوں کی تعداد میں کیڑے نما شے کو دیکھا گیا۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں نے دعویٰ کیا کہ چین کے شہر بیجنگ میں کیڑوں کی بارش ہوئی ہے۔

اس ویڈیو کے پیش نظر مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس عجیب وغریب واقعے کے بعد بیجنگ میں لوگوں نے اپنی حفاظت کیلئے چھتریوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے تاحال چینی حکام کا مؤقف سامنے نہیں آسکا ہے لیکن سوشل میڈیا پر مختلف نظریات پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بعض لوگ اس ویڈیو میں موجود شے کو چنار کے پھول قرار دے رہے ہیں جو کہ بیجنگ شہر کا ایک مقبول درخت ہے۔

ان افراد کا کہنا ہے کہ جب اس درخت کے پھول گرتے ہیں تو وہ کیڑوں جیسی شباہت دیتے ہیں۔

بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ واقعہ ہوا کے طوفان کے بعد بھی پیش آسکتا ہے، سائنسی نظریہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ ہوا کے طوفان سے بہت سے کیڑے اڑ کر دوسرے علاقوں میں پہنچ جاتے ہں ۔  

مزید خبریں :