Time 10 مارچ ، 2023
کھیل

پی ایس ایل: 5 غیر ملکی کھلاڑی آخری مرحلے میں اپنی ٹیموں کو دستیاب نہیں ہوں گے

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے 5 کھلاڑی اپنے ملکوں کو روانہ ہو رہے ہیں— فوٹو: فائل
ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے 5 کھلاڑی اپنے ملکوں کو روانہ ہو رہے ہیں— فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں ویسٹ انڈیز  اور جنوبی افریقا کے5 کھلاڑی آخری مرحلہ نہیں کھیلیں گے۔

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے عقیل حسین،  پشاور زلمی کے راومن پاوول اور کوئٹہ کے اوڈین اسمتھ آج رات جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔

تینوں پلیئرز جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کے ساؤتھ افریقن پلیئرز ڈیوڈ ملر ٹیم کو آخری لیگ میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ ملتان سلطانز آخری گروپ میچ ہفتے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔

اسلام آباد کے رسی ون ڈر ڈسن اپنی ٹیم کو آخری میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ رسی ون ڈر ڈسن انٹرنیشنل کمٹمنٹ کی وجہ سے آج ساؤتھ افریقا روانہ ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :