Time 11 مارچ ، 2023
پاکستان

ظل شاہ کا معاملہ عمران خان نے کہیں نہ کہیں منصوبہ بندی کرکے کیا، عطا تارڑ کا الزام

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی و مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کسی بھی جانی سانحے کی تلاش میں رہتی ہے، ظل شاہ کا معاملہ عمران خان نے کہیں نہ کہیں منصوبہ بندی کرکے کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ ذہنی معذورکی لاش لے کرسیاست کی جا رہی ہے، 1122 پر کس کی ہدایت پر کال نہیں کی گئی؟ سروسز اسپتال کے ریکارڈ کے مطابق ظل شاہ کی موت ہوچکی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ سروسز اسپتال لانے والے افراد کی ویڈیو نہیں چھپ سکتی، اتنی کیا جلدی تھی کہ ظل شاہ کو چھوڑ کر بھاگ گئے؟ تحریک انصاف کسی بھی جانی سانحے کی تلاش میں رہتی ہے، یہ لاشوں کی بنیاد پر سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان سے زیادہ جھوٹا آدمی پاکستان کی تاریخ میں نہیں آیا، ظل شاہ کا معاملہ عمران خان نے کہیں نہ کہیں منصوبہ بندی کرکے کیا ہے۔

مزید خبریں :