Time 11 مارچ ، 2023
پاکستان

ٹھٹہ: جدید آلات والی کروڑوں روپے مالیت کی 75 ایمبولینسز کھڑی کھڑی تباہ ہونے لگیں

سول اسپتال مکلی میں سندھ انٹی گریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز کی کروڑوں روپے مالیت کی 75 ایمبولینس میدان میں زنگ آلودہوکرتباہ ہونے لگیں۔

ریسکیو 1122 کی 52 اور 23 سندھ پیپلز ایمبولینسز ہیں۔ ضلع شہید بینظیر آباد کو 10، میرپور خاص کو 17، گھوٹگی کو 10، کشمور کندھ کوٹ کو 10، شکار پور کو 5 ایمبولینس فراہم کرنا تھیں لیکن یہ تمام ایمبولینسیں ان اضلاع کو فراہم کیے جانے کے بجائے سول اسپتال کےگراؤنڈمیں کھڑی ہیں۔

زونل منیجرسندھ انٹی گریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز وزیراحمد کے مطابق 1122 ریسکیو ایمبولینس کیلئے تربیت یافتہ عملہ نہ ہونےکی وجہ سےکھڑی ہیں، جیسے ہی عملہ آئے گا یہ متعلقہ اضلاع کو روانہ کردی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 23 ایمبولینسز کوایک معاہدہ کےتحت میت گاڑی میں تبدیل کیا جانا ہے۔ ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سندھ نے معاملے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :