12 مارچ ، 2023
سابق مس یونیورس اور نامور بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کا دل کا دورہ پڑنے کے بعد شاندار کم بیک، طبیعت میں بہتری کے بعد فیشن ویک میں ریمپ پر واک کر کے سب کو حیران کردیا۔
بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے محبتوں اور حمایت کیلئے سب کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سشمیتا سین کو دل کا شدید دورہ پڑا تھا، اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو بیان میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ مجھے شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا اور میرے دل کی شریان 95 فیصد بند تھی، ورزش، صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے صحت یاب ہونے میں مدد ملی۔
اپنی ویڈیو میں ان کا کہنا تھاکہ میں بیماری کے دوران نیک تمناؤں اور پھولوں کے گلدستے بھیجھنے والے مداحوں کی شکر گزار ہوں، مداحوں نے اتنی بڑی تعداد میں پھول بھیجے ہیں کہ میرا گھر جنت کا باغ لگ رہا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ دوران علاج انہوں نے اسپتال انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ میرے یہاں داخل ہونے اور پروسیجر کا کسی کو معلوم نہیں ہونا چاہیے اور میں شکر گزار ہوں انتظامیہ نے ڈسچارج ہونے تک میری پرائیویسی کا خیال رکھا۔