Time 13 مارچ ، 2023
دنیا

جائیداد کا تنازع: بیٹے نے باپ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے سوٹ کیس میں چھپادیے

واقعہ ہفتے کی رات سورج کند کالونی میں پیش آیا جہاں 30 سالہ سنتوش کمار گپتا نے اپنے والد پرشانت گپتا کو جائیداد کے تنازع پر ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کیا: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
واقعہ ہفتے کی رات سورج کند کالونی میں پیش آیا جہاں 30 سالہ سنتوش کمار گپتا نے اپنے والد پرشانت گپتا کو جائیداد کے تنازع پر ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کیا: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارت میں بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر  باپ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے گورکھ پور میں پیش آیا جہاں جواں سال بیٹے نے 62 سالہ باپ کو ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کردیا اور لاش کے ٹکڑے بھی کردیے۔

مقامی پولیس کےمطابق واقعہ ہفتے کی رات سورج کند کالونی میں پیش آیا جہاں 30 سالہ سنتوش کمار گپتا نے اپنے والد پرشانت گپتا کو جائیداد کے تنازع پر ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کیا جس کی اطلاع ملزم کے بھائی نے پولیس کو دی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم کے بھائی کی جانب سے اطلاع دینے پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے مطابق ملزم سنتوش نے جائیداد کے معاملے پر باپ کو قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے سوٹ کیس میں بند کردیے، ملزم نے یہ سوٹ کیس گھر کے پیچھے زمین میں چھپا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے وقت مقتول گھر میں اکیلا تھا اور ملزم نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واردات کی جس سے اس کا باپ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول کے بیٹے کی جانب سے شکایت درج کرانے پر لاش کو گھر کے پیچھے سے برآمد کرلیا گیا۔

مزید خبریں :