فلم 'دی لیجنڈ آف مولاجٹ 'کا گنڈاسا کتنے ہزار ڈالر میں نیلام ہوا؟

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کی بلاک بسٹر فلم 'دی لیجنڈ آف مولاجٹ' کا گنڈاسا  نیلام  کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میی سہارا فار لائف ٹرسٹ اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لیے میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے اسٹار اداکار فواد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 

فواد خان نے اپنا استعمال شدہ گنڈاسا 7 ہزار افراد کے سامنے نیلامی کےلیے پیش کیا تو خوب نعرے لگے۔

تاہم مولاجٹ' کا گنڈاسا 50 ہزار ڈالر(ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے)  میں نیلام ہوا،جسے کینیڈا میں مقیم ایک اوور سیز پاکستانی نے خریدا، نیلامی سے حاصل ہونےو لی رقم سہارا لائف ٹرسٹ کو عطیہ کی جائے گی۔

 واضح رہے کہ جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے دُنیا بھر میں اب تک تہلکہ مچا رکھا ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے جو اب تک 2 سو 90 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔

اس فلم کی اب بھی پاکستان کے بہترین سنیما گھروں میں نمائش جاری ہے۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلم کی کاسٹ میں اداکار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، گوہر رشید اور شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

مزید خبریں :