14 مارچ ، 2023
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے 95 ویں آسکرز کی تقریب میں پہلی بار شرکت کی جس میں وہ عالمی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
آسکر ایوارڈز کی تقریب میں اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی ملالہ یوسفزئی سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہیری اسٹائلز نے کرس پائن پر تھوکا تھا؟ ملالہ نے جواب دیا کہ میں صرف امن کی بات کرتی ہوں۔
تقریب میں ملالہ کا ناصرف یہ جواب سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے بلکہ ان کے لباس کے بھی کافی چرچے ہیں، ملالہ ایک چمکدار فرش تک لمبی رالف لارین سلور سیکوئنڈ گاؤن میں ملبوس سر پر اسکارف کے ساتھ نظر آئیں۔
لارین ایک امریکی فیشن ڈیزائنر اور ارب پتی تاجر ہیں جو ایک عالمی ملٹی بلین ڈالر کے ادارے رالف لارین کارپوریشن کے لیے مشہور ہیں۔
اگر ملالہ کے لباس کی بات کی جائے تو ان کے سلور گاؤن میں لمبی آستینیں تھیں اور گاؤن فرش تک بچھا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ملالہ کی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم Stranger at the Gate آسکرز نہ جیت سکی۔