آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیشرفت، بیرونی فنانسنگ 7 کی بجائے 6 ارب ڈالر کرنے پر اتفاق

گزشتہ روز آئی ایم ایف سے مذاکرات میں رواں سال بیرونی فنانسنگ 7 ارب ڈالرکے بجائے 6 ارب ڈالر کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
گزشتہ روز آئی ایم ایف سے مذاکرات میں رواں سال بیرونی فنانسنگ 7 ارب ڈالرکے بجائے 6 ارب ڈالر کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان براہ راست قرض کے معاملے پرگزشتہ روز مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور دفترخارجہ کے امریکا اور دیگر ممالک سے رابطوں میں پیشرفت ہوئی، وزیر خارجہ اور خزانہ نے آئی ایم ایف کی مشکل شرائط پردوست ممالک سے مدد کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز مذاکرات میں وقفے وقفے سے وزیرخزانہ بھی شریک ہوئے جب کہ مذاکرات میں رواں سال بیرونی فنانسنگ 7 ارب ڈالرکے  بجائے 6 ارب ڈالر کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چین سے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے پر بھی بات ہوئی اور چین کی طرف سے 80 کروڑ بھی جلد ملنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف حکام ترمیم شدہ ایم ای ایف پی پربات کرچکے ہیں، اگلے دو دن میں وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ترمیم شدہ ایم ای ایف پی تیارکریں گے، نئی ایم ای ایف پی میں گردشی قرض میں کمی کا شیڈول شامل کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت خزانہ نے ایک مرتبہ پھر اگلے دو روز میں اسٹاف لیول معاہدے کے لیے امید ظاہر کی ہے۔

مزید خبریں :