Geo News
Geo News

Time 14 مارچ ، 2023
پاکستان

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں الیکشن کیلئے 28 مئی کی تاریخ دے دی

پنجاب میں الیکشن کے لیے 30 اپریل کی تاریخ دی گئی ہے/ فائل فوٹو
پنجاب میں الیکشن کے لیے 30 اپریل کی تاریخ دی گئی ہے/ فائل فوٹو

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں الیکشن کے لیے تاریخ دے دی۔

گورنرخیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کےلیے 28 مئی کی تاریخ دی ہے۔

اس سے قبل گورنر کے پی حاجی غلام نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی تھی جس میں صدر مملکت نے گورنر سے مکالمہ کیا کہ گورنر صاحب الیکشن کی کون سی تاریخ مقررکی ہے؟ اس پر حاجی غلام علی نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش نہیں،ابھی الیکشن کمیشن میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سےاجلاس ہے،سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من وعن عملدرآمد ہوگا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں الیکشن کے لیے 30 اپریل کی تاریخ دی گئی ہے۔