14 مارچ ، 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف وارنٹ عدالتوں نے نکالے ہیں، عدالتی احکامات پر انتظامیہ عمل نہ کرے تو پھر کیا کرے؟
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا، قانون حرکت میں آیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی، وقت کی رعونت سے ڈرنا چاہیے، آج وہ کہتا ہے میں 72 سال کا ہوں، ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج تک گرفتاری سے بچنے کی بھرپور کوشش کی ہے، بیماری اور بزرگی کے سہارے ڈھونڈ رہے ہیں، انہوں نے عدلیہ کے خلاف انتہائی مذموم گفتگو کی۔