دنیا
Time 15 مارچ ، 2023

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کا 10 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ

میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اپنے ملازمین کے نام ای میل کے ذریعے کٹوتیوں کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ فوٹو: فائل
میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اپنے ملازمین کے نام ای میل کے ذریعے کٹوتیوں کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ فوٹو: فائل

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے معاشی دباؤ کے باعث رواں سال مزید دس ہزار ملازمین کی چھانٹیوں کا اعلان کر دیا۔

میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کا اپنے ملازمین کے نام ای میل میں کہنا تھا کہ میٹا کمپنی اگلے چند مہینوں میں 10 ہزار ملازمتیں ختم کردے گی۔

میٹا سربراہ کے مطابق ملازمین کی کٹوتیاں مڈل منیجمنٹ سطح سے کی جائیں گی، زیادہ تر کٹوتیوں کا اعلان اپریل اور مئی میں کیا جائے گا اور کچھ معاملات سال کے آخر تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے بعد دنیا بھر کے معاشی حالات میں تبدیلی سے میٹا کمپنی کو بھی سخت معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔

میٹا کمپنی نے گزشتہ سال نومبر میں بھی گیارہ ہزار ملازمین کی کٹوتیوں کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :