Time 15 مارچ ، 2023
پاکستان

عمران خان نےخودکو بچانے کیلئے کارکنان کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا: بلاول

عمران خان سمجھتے ہیں ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہو تا، ان کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے: وزیر خارجہ/ فائل فوٹو
عمران خان سمجھتے ہیں ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہو تا، ان کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے: وزیر خارجہ/ فائل فوٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہےکہ عمران خان نےخودکو بچانے کے لیے اپنے کارکنان کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہو تا، ان کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا  کہ  میرےخاندان اور پارٹی نےڈکٹیٹر شپ کا سامنا کیا، عمران خان نے باربارقانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا، عمران خان نے خود کو بچانے کے لیے اپنےکارکنوں کو پولیس کے سامنے لاکھڑاکیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی، سیاسی اور سکیورٹی سے متعلق چیلنجزدرپیش ہیں، پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیےطویل مدتی منصوبہ بندی کرنا ہوگی، ہمیں موسمیاتی تبدیلی، غربت، معاشی حالات سے متعلق سوچ بچارکرنی ہے ،افغانستان اور خطےکی سکیورٹی سے متعلق اقدامات کرنےکی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :