فرحان سعید کی عمران خان کے حق میں ٹوئٹ، مخالفین کو وارننگ دیدی

وہ اور بات ہے اگر آپ چاہتے ہی یہ ہیں، لیکن اللہ نے اس قوم کا مقدر کچھ اور لکھا ہے، انشاءاللہ: گلوکار کی ٹوئٹ—فوٹو: سوشل میڈیا
وہ اور بات ہے اگر آپ چاہتے ہی یہ ہیں، لیکن اللہ نے اس قوم کا مقدر کچھ اور لکھا ہے، انشاءاللہ: گلوکار کی ٹوئٹ—فوٹو: سوشل میڈیا

اداکار و گلوکار فرحان سعید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے اور ان کے حق میں پیغام جاری کیا ہے۔

فرحان سعید نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ 'قوم کے سب سے پسندیدہ اور مقبول لیڈر کو اپنی قوم سے دور رکھنے والے سن لیں! ایسا کرنے سے آپ اس قوم کو ہمیشہ کے لیے ایک ہجوم بنا دیں گے'۔

فرحان سعید نے کہا کہ 'وہ اور بات ہے اگر آپ چاہتے ہی یہ ہیں لیکن اللہ نے اس قوم کا مقدر کچھ اور لکھا ہے، انشاءاللہ'۔

واضح رہے کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی اسلام آباد پولیس زمان پارک سے عمران خان کو اب تک گرفتار نہ کرسکی۔

 زمان پارک کے اردگرد پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیر رکھا ہے جب کہ قصور ،گوجرانوالا اور شیخوپورہ سے پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں :