لاہور میں کشیدہ صورتحال کے باعث مختلف علاقوں میں اسکول، کالجز بند

آج مال روڈ، دھرم پورہ ،جیل روڈ اور گڑھی شاہو کے اسکول اورکالج بند رہیں گے—فوٹو: رائٹرز
آج مال روڈ، دھرم پورہ ،جیل روڈ اور گڑھی شاہو کے اسکول اورکالج بند رہیں گے—فوٹو: رائٹرز

لاہور کی انتظامیہ نے شہر کی کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آج مختلف علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد پولیس گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

 اسی کے پیش نظر آج مال روڈ،دھرم پورہ،جیل روڈ،گڑھی شاہو کے اسکول اورکالج بندرہیں گے۔

کمشنرلاہور کا کہناہے کہ آج مغل پورہ اورمیاں میر کے اسکول اورکالج بھی بندرہیں گے۔


مزید خبریں :