زمان پارک آپریشن: دو صوبوں کی پولیس آمنے سامنے، جی بی پولیس نے پنجاب پولیس پر گنیں تان دیں

دو صوبوں کی پولیس کے آمنے سامنے آنے پر رینجرز کر طلب کیا گیا/ فوٹو رائٹرز
 دو صوبوں کی پولیس کے آمنے سامنے آنے پر رینجرز کر طلب کیا گیا/ فوٹو رائٹرز

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے گزشتہ روز کیے جانے والے پولیس آپریشن میں پنجاب اور گلگت بلتستان کی پولیس آمنے سامنے آگئی۔

گزشتہ روز اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے آپریشن کے دوران پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے بھی کارکنان پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائرکیے۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز پولیس کی بھاری نفری آپریشن کرتے ہوئے زمان پارک کے گیٹ تک جا پہنچی تھی لیکن جیسے ہی پولیس اہلکار عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب پہنچے تو وہاں گلگت بلتستان پولیس کے گن مین اور اہلکار بھی موجود تھے جنہوں نے پنجاب پولیس پر گنیں تان لیں جس کے باعث پولیس کو زمان پارک سے باہر نکلنا پڑا، پولیس اہلکار اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے بھاگ نکلے۔

نمائندہ کے مطابق دو صوبوں کی پولیس کے آمنے سامنے آنے پر رینجرز کر طلب کیا گیا۔

مزید خبریں :