Time 15 مارچ ، 2023
پاکستان

عمران خان کو رانا ثنااللہ کے حوالے نہیں کرسکتے: فواد چوہدری

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت جاری ہے، پی ٹی آئی کہہ چکی ہے کہ عدالت جو فیصلہ کرے وہ من وعن تسلیم ہوگا: پی ٹی آئی رہنما/ فائل فوٹو
 اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت جاری ہے، پی ٹی آئی کہہ چکی ہے کہ عدالت جو فیصلہ کرے وہ من وعن تسلیم ہوگا: پی ٹی آئی رہنما/ فائل فوٹو

لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہےکہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے انہیں رانا ثنااللہ کے حوالے نہیں کرسکتے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹیز لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہیں، زمان پارک میں ہر جگہ آنسوگیس ہے،گھروں میں چھوٹے بچوں کی طبیعتیں بگڑگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، انہیں رانا ثنا اللہ کے حوالے نہیں کرسکتے، آپ وارنٹ کی تعمیل چاہتے ہیں تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت جاری ہے، پی ٹی آئی کہہ چکی ہے کہ عدالت جو فیصلہ کرے وہ من وعن تسلیم ہوگا۔


مزید خبریں :