15 مارچ ، 2023
ایک اچھا جوسی برگر کون پسند نہیں کرتا؟ فاسٹ فوڈ میں یہ سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے کیونکہ آپ کی پسند کی تقریباً ہر چیز ایک بائٹ کی دوری پر ہوتی ہے، برگرز میں آپ کو گوشت سمیت سبزیوں اور ساسز ایک ساتھ مل جاتے ہیں۔
لیکن ایک مشکل جو اکثر برگر کے شوقین افراد کو پیش آتی ہے وہ یہ کہ ان کے برگر کے اندر موجود چیزیں یا جسے ہم فلنگ کہتے ہیں (گوشت کی پیٹی،چیز سلائس، سبزی یا ساس) کھانے کے دوران گر جاتا ہے، یا اگر برگر کا سائز بڑا ہے تو اسے دو حصوں میں کرکے کھانا پڑتا ہے کیونکہ اتنا بڑا منہ کھولنا بھی مشکل ہے۔
آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے برگر کے اندر کی چیزیں بالکل نہیں گریں گی۔
کیا کبھی آپ نے اپنے برگر کو الٹا کرنے یا پلٹنے کا سوچا ہے؟ جی ہاں! اگر آپ نے ایسا کیا تو کافی فائدے میں رہیں گے کیونکہ اس سے برگر کی فلنگ بالکل نہیں گرے گی۔
آپ یہ آزما کر بھی دیکھ سکتے ہیں، برگر کو پلٹیں اور کھائیں اس سے آپ کی فلنگ نہیں گرے گی اور آپ آرام اور مزے سے برگر انجوائے کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بھی کچھ طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ بغیر اندر کی چیزیں گرے برگر کھا سکتے ہیں۔
مثلاً اچھی طرح سے کاغذ یا ٹشو میں ریپ کرکے برگر کھائیں، چھوٹے چھوٹے بائٹ لیں یا اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اس سے برگر کی فلنگ نہیں گرے گی۔