رضوان نے پاکستان سپر لیگ میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

رضوان کے پی ایس ایل 8 میں 500 رنز مکمل ہوگئے ہیں— فوٹو: فائل
رضوان کے پی ایس ایل 8 میں 500 رنز مکمل ہوگئے ہیں— فوٹو: فائل

ملتان سلطانز کےکپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان سپر لیگ میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

رضوان کے پی ایس ایل 8 میں 500 رنز مکمل ہوگئے ہیں۔ ملتان سلطانز کے کپتان نے 11 اننگز میں 500 رنز مکمل کیے۔

محمد رضوان نے مسلسل تین ایڈیشنز میں پانچ ، پانچ سو رنز  بنائے اور  وہ پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں پانچ، پانچ سو رنز کرنے والے پہلے پلیئر بن گئے ہیں۔

رضوان نے پی ایس ایل 6 میں 500 اور  پی ایس ایل 7 میں546 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں :