کھیل
Time 15 مارچ ، 2023

ویڈیو: پی ایس ایل کوالیفائر کے دوران شاہین اور پولارڈ میں جملوں کا تبادلہ

پولارڈ نے قلندرز کے خلاف 57 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاہین 47 رنز دیکر سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔ فوٹو اسکرین گریب
پولارڈ نے قلندرز کے خلاف 57 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاہین 47 رنز دیکر سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔ فوٹو اسکرین گریب 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کوالیفائر میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ملتان سلطانز کے بیٹر کیرون پولارڈ کے درمیان جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کیرون پولارڈ 57 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی لاہورقلندرز کے سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے اور انہوں نے 4 اوورز میں 47 رنز دیے۔

شاہین شاہ آفریدی اور کیرون پولارڈ کے درمیان ملتان سلطانز کی اننگز کے 19 ویں اوور میں جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا لگنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کیرون پولارڈ کے پاس آکر کچھ کہتے ہیں جس پر پولارڈ بھی انہیں کچھ کہتے ہیں۔

کیرون پولارڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو ایک اوور میں 3 چھکے جڑے تھے۔

مزید خبریں :