Geo News
Geo News

Time 16 مارچ ، 2023
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج شام بارش کا امکان

24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور شام میں کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور شام میں کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے  آج شہر قائد  کےکچھ علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے  اور شام میں کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔