16 مارچ ، 2023
پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں کورونا کی شرح تقریباً 3 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4334 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 129 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.98 فیصد رہی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
اس کے علاوہ لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ ملتان میں 1.89 فیصد، اسلام آباد 4.20 فیصد اور راولپنڈی میں 1.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔