Geo News
Geo News

Time 16 مارچ ، 2023
پاکستان

اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کراچی پہنچادی گئی

شاہدہ رضا 26 فروری کو اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئی تھیں، وہ روزگار کی تلاش میں یورپ گئی تھیں/ فائل فوٹو
شاہدہ رضا 26 فروری کو اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئی تھیں، وہ روزگار کی تلاش میں یورپ گئی تھیں/ فائل فوٹو

کراچی: اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کراچی پہنچادی گئی۔

شاہدہ کے  رشتے داروں کا کہنا ہے کہ شاہدہ رضا کی میت دوپہر کو کوئٹہ منتقل کردی جائےگی جب کہ شاہدہ کی تدفین علمدار روڈ کے بہشت زینب قبرستان میں ہوگی۔

واضح رہے کہ شاہدہ رضا 26 فروری کو اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئی تھیں، وہ روزگار کی تلاش میں یورپ گئی تھیں۔