16 مارچ ، 2023
بھارت اور دنیا کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی جہاں اپنے اثاثوں اور ملکیت کے باعث خبروں میں رہتے ہیں وہیں ان کے ملازم بھی لاکھوں کی تنخواہ کے باعث اس دوڑ میں پیچھے نہیں ۔
رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کی ڈائٹ ایک عام آدمی کی ڈائٹ جیسی ہے جس میں دال ، چپاتی چاول جیسی سادہ غذائیں شامل ہیں جس کی تیاری کیلئے امبانی فیملی کی جانب سے انتیلیا نامی شیف کو ہائر کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ، مکیش امبانی کی ذاتی شیف انتیلیا کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ بھارتی روپے ( 6 لاکھ 80ہزار پاکستانی روپوں سے زائد) ہے، اس تنخواہ کے حساب سے سے انتیلیا کی سالانہ تنخواہ 24 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے۔
بھارتی میڈیا پر چند روز قبل مکیش امبانی کے ڈرائیور کی تنخواہ سے متعلق انکشاف سامنے آیا تھا جس کے مطابق مکیش امبانی کا ذاتی ڈرائیور 2 لاکھ بھارتی روپے تنخواہ وصول کرتا ہے، اب رپورٹ بتاتی ہیں کہ مکیش امبانی کی ذاتی شیف انتیلیا بھی ان کے ڈرائیور جتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں اس کے علاوہ مکیش امبانی کی جانب سے اپنے ملازموں کو دیگر الاؤنس بھی دیا جاتا ہے۔
بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شیف کے عملے کے کئی ارکان کے بچے بھی بیرون ملک تعلیم حاصل کرتے ہیں۔