کوکین کا استعمال کرنے والے افراد ناک سے محروم ہو سکتے ہیں، طبی ماہرین کا انتباہ

کوکین میں متعدد نقصان دہ اجزا شامل کیے جاتے ہیں / فائل فوٹو
کوکین میں متعدد نقصان دہ اجزا شامل کیے جاتے ہیں / فائل فوٹو

کوکین کا نشہ کرنے سے صحت کو متعدد نقصانات ہوتے ہیں اور اب ایک اور نقصان کا انکشاف ڈاکٹروں نے کیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق کوکین کا استعمال کرنے والے فرد کی ناک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے مطابق ایسے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جن کی ناک کو کوکین کے استعمال کے باعث ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کوکین کرنے والے افراد کو ناک سے محروم بھی ہونا پڑ سکتاہے۔

این ایچ ایس نے بتایا کہ کوکین کے استعمال کی وجہ سے کان، ناک اور گلے کےامراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں حالیہ برسوں میں تین گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ماہرین نے اس حوالے سے بتایا کہ کوکین میں متعدد نقصان دہ اجزا بھی شامل کیے جاتے ہیں اور جب اس منشیات کو ناک کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے تو خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے بتدریج ناک کو اندرونی طور پر نقصان پہنچنے لگتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسا نظر آتا ہے کہ کوکین استعمال کرنے والے افراد کی جانب سے طبی امداد کے لیے رجوع اس وقت کیا جاتا ہے جب مسئلہ بہت زیادہ سنگین ہو جاتا ہے۔

مزید خبریں :