بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں— فوٹو: پی ایس ایل
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں— فوٹو: پی ایس ایل

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں، بابر اعظم نے کیریئر کی 245  ویں اننگز میں 9 ہزار  رنز مکمل کیے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 249 اننگز میں 9 ہزار  رنز مکمل کیے تھے، بھارت کے ویرات کوہلی نے 271، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 273  اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

پشاور  زلمی کے کپتان نے آج اسلام آباد یونائیٹڈ کخلاف 35 واں رن لے کر  9 ہزار  رنز  مکمل کیے۔

بابر اعظم نے 8 ہزار سے 9 ہزار رنز کا سفر صرف 27 اننگز میں مکمل کیا۔ ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم تیز ترین 7 ہزار  رنز بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

تیز ترین 8 ہزار رنز اور تیز ترین 6 ہزار رنز کی فہرست میں بابر کا دوسرا نمبر تھا۔

بابر نے ایک ہزار رنز 36، دو ہزار 70، تین ہزار 92، چار ہزار 115 جبکہ پانچ ہزار رنز 145 اننگز میں مکمل کیے تھے۔

پاکستانی بیٹر نے 6 ہزار رنز کا سنگ میل 165، سات ہزار 187 اور آٹھ ہزار رنز 218 اننگز میں مکمل کیے۔

مزید خبریں :