صرف نر چوہوں کے خلیات سے چوہے کی پیدائش کا تجربہ کامیاب

یہ پہلی بار ہے جب صرف نر کے خلیات سے ایک ممالیہ جاندار کی پیدائش ممکن ہوئی / فائل فوٹو
 یہ پہلی بار ہے جب صرف نر کے خلیات سے ایک ممالیہ جاندار کی پیدائش ممکن ہوئی / فائل فوٹو

سائنسدانوں نے ایک ایسے چوہے کی پیدائش میں کامیابی حاصل کی ہے جس کے 2 حیاتیاتی والد ہیں۔

اس چوہے کی پیدائش کے لیے نر چوہوں کے خلیات سے بیضے تیار کیے گئے اور ماہرین کے مطابق اس سے بانجھ پن کے شکار جوڑوں کے لیے ایک نیا راستہ کھل جائے گا۔

جاپان کی Kyushu یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے جب صرف نر جانوروں کے خلیات سے ایک ممالیہ جاندار کی پیدائش ممکن ہوئی ہے۔

انہوں نے پیشگوئی کی کہ اس سے تکنیکی طور پر ایک دہائی کے اندر مردوں کی جِلد کے خلیات سے انسانی بیضے کو تیار کرنا ممکن ہو جائے گا۔

تحقیقی ٹیم کی جانب سے اب انسانی خلیات پر اس طرح کا تجربہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

محققین نے بتایا کہ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ ٹیکنالوجی انسانوں کے لیے دستیاب ہوگی یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کا بنیادی مقصد بانجھ پن کی شکار ایسی خواتین کے علاج کو ممکن بنانا ہے جن کے جینز میں ایکس کروموسوم غائب ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے نر چوہوں کے خلیات کو اسٹیم سیلز میں تبدیل کیا گیا اور اس طرح ایک بیضہ تیار کرکے چوہے کی پیدائش کو ممکن بنایا گیا۔

محققین کے مطابق یہ چوہا صحت مند ہے اور اس کی جسمانی نشوونما معمول کے مطابق ہو رہی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے بلکہ ایک کانفرنس میں پیش کیے گئے۔

مزید خبریں :