Time 17 مارچ ، 2023
پاکستان

ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں ڈیجیٹل مردم شماری اور سندھ کے تحفظات کے موضوع پر پیپلز پارٹی سندھ کی میزبانی میں ملٹی پارٹیز کانفرنس آج کراچی میں ہوگی۔ 

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم 18مارچ کے جلسے کے باعث پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان یوم تاسیس کے سلسلے میں 18 مارچ کو باغ جناح میں جلسہ منعقد کرے گی۔

مزید خبریں :