پنجاب میں بارش اور ژالہ باری، کراچی میں کل سے بارش کے امکانات

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا/ فائل فوٹو
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے 22  مارچ تک بارش کے امکانات ظاہر کردیے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ  مارچ کے آخری دنوں میں ملک بھر میں بارش ہونے جب کہ رمضان کا دوسرا اور تیسرا عشرہ نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ شہر قائد میں کل سے اگلے 4 روز تک بارش کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے جس سے  موسم خوشگوار ہوگیا۔

بہاولنگر، بھکر، پاکپتن، پتوکی اور راجن پور سمیت کئی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش جب کہ  تلہ گنگ اور بھکر میں ژالہ باری ہوئی جس  کے باعث گندم، چنے، سبزیوں سمیت کئی فصلوں کو شدید نقصان  ہوا۔

تلہ گنگ میں شدید ژالہ باری سے متعدد کچے گھروں کو بھی نقصان ہوا جب کہ کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

مزید خبریں :