کھیل
Time 17 مارچ ، 2023

کیا بال پکر نے بابر اعظم کو اپنے ماضی کی یاد دلادی؟

ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا لیکن اس میچ کے دوران کپتان بال پکر کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

گزشتہ روز ہونے والے میچ کے  دوران بال پکر  نے باؤنڈری لائن پر ایلکس ہیلز کا شاندار کیچ لیا جس پر باؤنڈری کے پاس بال لینے آئے بابر بھی نوجوان کو  داد دیے بغیرنہ رہ سکے۔

 بابراعظم کی بال پکر کو داد دینے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی، ویڈیو میں بال پکر نے شاندار کیچ پکڑنے کے بعد بال بابر کی طرف اچھال دی جس پر بابر نے بال پکر کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

واضح رہے کہ 2007 میں جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں بابراعظم بطور بال پکر باؤنڈری لائن پر موجود ہوتے تھے، انہوں نے ایک ون ڈے انٹرنیشنل میں  اسی پوزیشن پر ایسا ہی کیچ لیا تھا۔

مزید خبریں :