ویڈیو: ڈرائیورز کی ہڑتال، دلہا کو دلہن کے گھر پہنچنے کیلئے 28 کلو میٹر پیدل چلنا پڑا

دلہا اور اس کے گھر والوں نے رات بھر سفر کیا اور صبح دلہن کے گاؤں پہنچے: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل
دلہا اور اس کے گھر والوں نے رات بھر سفر کیا اور صبح دلہن کے گاؤں پہنچے: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل

بھارتی ریاست اڑیسہ میں دلہا اور اس کے گھر والوں کو ڈرائیورز کی ہڑتال کے بعد دلہن کے گاؤں پہنچنے کے لیے 28 کلو میٹر پیدل چلنا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اڑیسہ میں ڈرائیورز کی ہڑٹال کے بعد دلہے والوں کو کوئی گاڑی نہ ملی تو انہوں نے پیدل ہی سفر کرنے کا فیصلہ کیا اور باراتی جمعرات کی پوری رات سفر کر کے 28 کلو میٹر تک پیدل چل کر جمعے کے روز دلہن کے گاؤں دیبالا پدو پہنچے جہاں شادی طے تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیدل چلنے والوں میں کچھ خواتین بھی شامل ہیں۔

دلہے کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ جمعے کی صبح شادی ہوئی لیکن ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث باراتی ہڑتال ختم ہونے تک دلہن کے گھر پر ہی رہے۔

بعد ازاں حکومت کی جانب سے ڈرائیورز کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال 90 روز کے لیے مؤخر کر دی گئی جس کے بعد دلہا اور دیگر باراتی واپس اپنے گھر کو لوٹ گئے۔

مزید خبریں :