کھیل
Time 18 مارچ ، 2023

انفرادی کارکردگی سے بڑھ کر ٹیم کی کارکردگی کی اہمیت ہوتی ہے، بابر اعظم

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی ٹیم  پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ  زلمی کے ساتھ مزہ آیا بدقسمتی سے آگے نہیں جاسکے۔

جمعہ کو لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) 8 کے فائنل میں جگہ بنالی۔

پی ایس ایل 8 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے محمد حارث کی شاندار نصف سنچری کی بدولت دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا جو لاہور قلندرز نے 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پی ایس ایل 8 کا سفر اختتام ہونے کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بولنگ اچھی نہیں ہو سکی، اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے،  زلمی کے ساتھ مزہ آیا بدقسمتی سے آگے نہیں جاسکے۔

بابر اعظم نے کہا کہ اپنے لیے جو گول بنایا تھا وہ حاصل کیا، انجوائے کیا لیکن انفرادی کارکردگی سے بڑھ کر ٹیم کی کارکردگی کی اہمیت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی کرکٹ گروم کر رہی ہے، صائم ایوب اور محمد حارث سامنے آ رہے ہیں، یہ اچھی بات ہے کہ نوجوان مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جس کا پاکستان کو فائدہ ہو گا۔

انہوں ئے کہا کہ محمد حارث کو پلان کے مطابق کھلاتے رہے ہیں، اس نے بیٹنگ نمبر کی تبدیلی کو مثبت انداز میں لیا، نوجوان کرکٹرز کو بیٹنگ نمبر سے فرق نہیں پڑتا، حارث کو ہمیشہ یہی بتاتا ہوں کہ اننگز کو لمبی کرو۔

بابر نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میری وکٹ غلط وقت پر گری، قلندرز کو کریڈٹ دینا چاہیے ،حارث رؤف نے اچھی بولنگ کی۔

پی ایس ایل میچز میں شاندار کراؤڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ صرف لاہور میں ہی نہیں ملتان کراچی اور راولپنڈی میں بھی سپورٹ ملی، ہر جگہ مجھے سپورٹ ملتی ہے جو کہ اچھی بات ہے۔

مزید خبریں :