Time 18 مارچ ، 2023
پاکستان

ناصر بٹ کا برطانوی شہریت چھوڑ کر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے برطانوی شہریت چھوڑ کر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات خارج ہوگئے  تاہم پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پی پی 16 میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی میں الیکشن جیتیں گے ، نواز شریف بھی جلد پاکستان میں ہوں گے ۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کو میدان سجے گا جس کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے بھی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 3 حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، حمزہ شہباز نے پی پی 146، پی پی 147 اور پی پی 163 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

مزید خبریں :