Time 18 مارچ ، 2023
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ مشی خان پیشی پر عمران خان کی گاڑی کے پیچھے بھاگتی رہیں، ویڈیو سامنے آگئی

سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر اداکارہ مشی خان بھی موجود تھیں جن کی ویڈیو سامنے آگئی۔

عمران خان کی آج توشہ خانہ میں اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی تھی اور وہ لاہور سے براستہ سڑک اسلام آباد پہنچے۔

اداکارہ مشی خان بھی پیشی کے موقع پر عمران خان کی گاڑی کے پیچھے بھاگتی رہیں اور اس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو تحریک انصاف کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشی خان ہاتھوں میں پھول لیے عمران خان کی گاڑی کے پیچھے بھاگ رہی ہیں۔

مزید خبریں :