پولیس آپریشن سے سکون محسوس ہورہا ہے: زمان پارک کی رہائشی خواتین کا اظہارتشکر

لاہور میں زمان پارک کی رہائشی خواتین نے پولیس آپریشن پراظہارتشکر کیا ہے۔

خواتین نے کہا کہ پولیس کا شکریہ جس نے حوصلے سے کام کیا اور ہمیں نجات دلائی، نہ گھر سے نکل سکتے ہیں نہ کہیں آنا جانا ہوتا ہے۔

خاتون کا کہنا تھاکہ میں کالج میں پڑھاتی ہوں، کالج بھی نہیں جاسکتی، اکتوبر کے اختتام سے پریشانی کا سامنا ہے ، پولیس آپریشن سے سکون محسوس ہورہا ہے، آئی جی پنجاب سے بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کہیں باہر سے آئے تھے، گنڈا پور نے بھیجے تھے۔

خیال رہے کہ لاہور میں پولیس نے زمان پارک میں آپریشن کیا۔ پولیس کے ہمراہ موجود اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم نے کرین کے ذریعے عمران خان کےگھر کا دروازہ اور دیوار توڑی، رہائش گاہ کے باہر موجود مورچوں اور تجاوزات کو بھی ہٹادیا گیا۔

پولیس نے آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 40 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا۔

مزید خبریں :