زمان پارک آپریشن: پولیس نے عمران خان کے باورچی کو گرفتار کرلیا

پولیس نے ڈرائیور شوکت کو مارا پیٹا اور 10 ہزار روپے چھین لیے،اس کے علاوہ پولیس کے اہلکاروں نے سوئیپر اسحاق پر بھی تشدد کیا: پی ٹی آئی— فوٹو: سوشل میڈیا
پولیس نے ڈرائیور شوکت کو مارا پیٹا اور 10 ہزار روپے چھین لیے،اس کے علاوہ پولیس کے اہلکاروں نے سوئیپر اسحاق پر بھی تشدد کیا: پی ٹی آئی— فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے باورچی سفیر کو گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے زمان پارک آپریشن میں گھریلو ملازمین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور عمران خان کے باورچی سفیر کو گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ پولیس نے ڈرائیور شوکت کو مارا پیٹا اور 10 ہزار روپے چھین لیے،اس کے علاوہ پولیس کے اہلکاروں نے سوئیپر اسحاق پر بھی تشدد کیا، اس کا موبائل فون چھین کر لے گئے۔

خیال رہے کہ لاہور میں پولیس نے زمان پارک میں آپریشن کیا۔ پولیس کے ہمراہ موجود اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم نے کرین کے ذریعے عمران خان کےگھر کا دروازہ اور دیوار توڑی، رہائش گاہ کے باہر موجود مورچوں اور تجاوزات کو بھی ہٹادیا گیا۔

پولیس نے آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 40 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا۔

مزید خبریں :