عمران خان کی پیشی پر کارکنوں نے سرکاری املاک کو کتنا نقصان پہنچایا؟ رپورٹ تیار

رپورٹ کے مطابق پولیس کانسٹیبلری فیصل آباد کی 2 بسوں کے شیشے توڑے گئے، چکوال پولیس کی بس کا سائیڈ شیشہ توڑا گیا— فوٹو: اسکرین گریب
رپورٹ کے مطابق پولیس کانسٹیبلری فیصل آباد کی 2 بسوں کے شیشے توڑے گئے، چکوال پولیس کی بس کا سائیڈ شیشہ توڑا گیا— فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی رپورٹ تیار کر لی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کانسٹیبلری فیصل آباد کی 2 بسوں کے شیشے توڑے گئے، چکوال پولیس کی بس کا سائیڈ شیشہ توڑا گیا، اسلام آباد پولیس کی 12 گاڑیوں کو جزوی یا مکمل تباہ کیا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ڈویژن کی 2 پک اپ، جیمر والی لینڈ کروزر کو نقصان پہنچایا گیا، قیدیوں کی تین وینز کے دروازے اور فرنٹ اسکرین کو نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 2 پک اپ، 2 موٹرسائیکل اور ایک کار کو جلا کر راکھ کر دیا گیا، اے پی سی کے سائیڈ شیشے کو توڑا گیا اور حفاظتی جالیاں توڑی گئیں۔

مزید خبریں :