ایم کیو ایم اب احتجاج نہیں، ہرظلم کیخلاف مزاحمت کریگی: خالد مقبول صدیقی

پاکستان میں صرف دو قومیں ہیں ، ایک ظالم اور دوسری مظلوم ، طاقت ہماری تہذیب نہیں ، ہم تہذیب کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں :خالد مقبول صدیقی/ٖفوٹوفائل
پاکستان میں صرف دو قومیں ہیں ، ایک ظالم اور دوسری مظلوم ، طاقت ہماری تہذیب نہیں ، ہم تہذیب کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں :خالد مقبول صدیقی/ٖفوٹوفائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کےکنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم اب احتجاج نہیں، ہر ظلم کے خلاف مزاحمت کرے گی۔

باغِ جناح کراچی میں ایم کیو ایم کے یوم تاسیس پر جلسہ عام سے خطاب  کرتے ہوئےمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب ظالم سے اس کے گھر جا کر جواب حاصل کرنا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ پاکستان میں صرف دو قومیں ہیں ، ایک ظالم اور دوسری مظلوم ، طاقت ہماری تہذیب نہیں، ہم تہذیب کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ  یہ ہوائیں اور یہ موسم بتا رہا ہےکہ موسم بہار  آرہا ہے، ایم کیو ایم اب احتجاج نہیں، ہر ظلم کے خلاف مزاحمت کرے گی۔

مزید خبریں :