زیادہ عرصے تک چُست جینز پہننے سےکیا ہوتا ہے؟

کئی عرصے تک چست کپڑے پہننے سے انسان میں ہاضمے کے مسائل جنم لینے لگتے ہیں/فوٹو:فائل
کئی عرصے تک چست کپڑے پہننے سے انسان میں ہاضمے کے مسائل جنم لینے لگتے ہیں/فوٹو:فائل

اگر آپ فیشن کے دلدادہ ہیں تو آپ کو چُست کپڑے پہننا بھی  پسند ہوں گے ،  سوئمنگ ہو سائیکلنگ ہو یا پھر جم میں ایکسرسائز فٹ کپڑوں کا ہی انتخاب کیا جاتا ہے، یہی نہیں  ہم میں سے کئی لوگ بہترین نظر آنے کیلئے  بھی فٹ کپڑوں کا انتخاب کرتے  ہیں۔

  لیکن کیا آپ جانتے ہیں چُست کپڑوں یا پھر فٹ جینز کا انتخاب آپ کی صحت پر منفی نتائج ڈال سکتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کی رائے کیا ہے آئیے جانتے ہیں :

*کئی عرصے تک چست کپڑوں کا انتخاب معدے اور آنتوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے جس کے باعث انسان میں ہاضمے کے مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔

*چست کپڑے بالخصوص رانوں اور بازو کے زیریں حصے پر انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔

*چست کپڑوں کا انتخاب جلد ی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے جن میں فنگس، جلد کا انفیکشن اور جلد پر جلن شامل ہیں، بھارت کی ماہر امراض جلد ڈاکٹر پریانکا کے مطابق فٹ ملبوسات مصنوعی ریشوں سے تیار کیے جاتے ہیں جو جلد کو سانس لینے کی اجازت نہیں دیتے، یہ صورتحال جلد میں فنگس یا خارش جیسے مسائل پیدا کرتی ہے۔

* اگر کسی شخص کو زیادہ تنگ کپڑے پہننے سے جسم میں سرخ نشانات کا سامنا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

* فٹ کپڑے جلد سے پسینہ اور آئل کو روکتا ہے، یہ صورتحال  مساموں کیلئے مزاحمت کا سبب بنتی ہے جس سے کمر پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں۔

* فٹ بیلٹ ، جینز یا پھر فٹ اسکرٹ پہننے سے جلد حساس اور سرخ ہونے کے ساتھ ساتھ  انسان کی خون کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے  ہے، یہ صورتحال وقت کے ساتھ ساتھ کمر کے ارد گرد نشان چھوڑ جاتی ہے۔

مزید خبریں :