19 مارچ ، 2023
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایونٹ کے آغاز سے قبل انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ اس پی ایس ایل میں دکھائی نہیں دیے۔
ٹورنامنٹ سے قبل دھانی نے اپنی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ سے متعلق ایک پیشگوئی کی تھی جو اگر ہم کہیں کہ تقریباً پوری ہوگئی تو غلط نہ ہوگا۔
شاہنواز دھانی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 'مجھے ذاتی طور پر یقین ہے کہ ابھرتے ہوئے نوجوان بولر احسان اللہ اس سیزن کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی ہوں گے'۔
تاہم احسان 22 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ 23 وکٹیں لینے والے سلطانز کے عباس آفریدی سب سے زیادہ وکٹیں لے کر بولر آف دی ٹورنامنٹ رہے۔
اس کے علاوہ احسان کو ٹورنامنٹ کے بہترین بولر کا ایوارڈ دیا گیا ساتھ ہی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی دیا گیا،یہ پہلا موقع تھا جب 8 سیزنز میں کسی بولر کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ملا۔
اس سے قبل بیٹرز پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ اپنے نام کرتے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس پورے سیزن میں عباس اور احسان میں سب سے زیادہ وکٹیں لینےکا مقابلہ چلتا رہا اور آخر میں عباس ایک وکٹ سے جیت گئے۔