Time 19 مارچ ، 2023
پاکستان

ڈار کا سینیٹ میں نیوکلیئر پروگرام سے متعلق بیان، شاہ محمود اور رضا ربانی کا اظہار تشویش

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سینیٹ میں نیو کلیئر پروگرام سے متعلق بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کے فلور پر نیوکلیئر پروگرام سے متعلق بیان کیوں دیا؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ڈار صاحب وزیر خزانہ ہیں، وضاحت فرمائیے آپ نے یہ بیان کیوں دیا؟

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کس دنیا میں رہتے ہیں جو پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان کی فہم و فراصت اتنی ہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رضا ربانی نے بھی اسحاق ڈار کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی مفاد کا تحفظ کرنا ہے، نیوکلیئر یا میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، کسی کو حق نہیں کہ پاکستان کو بتائے کہ وہ کس رینج کے میزائل یا ایٹمی ہتھیار رکھے۔

مزید خبریں :